اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی ) چئیرمین محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ سلطنت آف اومان کے سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے۔ مسقط سے موصول ہونے والی پیرس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹ کا وفد ملٹری پریڈ کی تقریب میں شرکت کرے گا۔ان کو دورہ کی دعوت سٹیٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یحییٰ بن محفود المنتثری نے دی تھی۔وفد مسقط میں اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا جبکہ چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد اومان کے ایوان بالا کے ساتھ ساتھ ایوان زیریں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا اور دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔