35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںچئیرمین میڈیکل کمپلیکس بورڈ سیالکوٹ کی زیر صدارت بورڈز ممبران کا اجلاس

چئیرمین میڈیکل کمپلیکس بورڈ سیالکوٹ کی زیر صدارت بورڈز ممبران کا اجلاس

- Advertisement -

سیالکوٹ۔24اپریل (اے پی پی):چئیرمین میڈیکل کمپلیکس بورڈ سیالکوٹ غلام مصطفی کی زیر صدارت میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور علاج معالجہ میں مزید اقدامات کرنے کے لیے بورڈز ممبران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

میڈیکل کمپلیکس بورڈ میٹنگ میں سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر چوہدی،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خاور قریشی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر رشید اور ڈاکٹر محمد اکرم آرائیں سمیت دیگر نے شرکت کی اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

- Advertisement -

میٹنگ میں ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مزید بہتری لانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور کہا گیا کہ ڈاکٹری ایک مسیحائی ہے جس میں ایسے افراد بھی ہسپتال علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا انکو بھی تمام سہولیات کی فراہمی کی جاتی ہے تاکہ مریض تندرست ہو کر ہسپتال سے جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں