چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز کا اجلاس

64
APP03-22 ISLAMABAD: January 22 - Chairman NAB, Justice (R) Javed Iqbal chairing high level meeting at NAB Headquarters. APP APP03-22 ISLAMABAD: January 22 - Chairman NAB, Justice (R) Javed Iqbal chairing high level meeting at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل نیب ، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیک اکاﺅنٹس کیس میں فیصلہ کا انتہائی گہرائی اور گہرائی سے جائزہ لیاگیا اور نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔جس کی سربراہی عرفان نعیم منگی ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کریں گے اور اس کی براہ راست نگرانی قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کریں گے۔ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ طور پر ا پنا کام شروع کردےا ہے۔ نیب نے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میںنیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔ میڈےا سے درخواست ہے کہ وہ فیک اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قےاس آرائیوں سے گریز کریں ۔