قصور۔ 21 اگست (اے پی پی):چئیرمین وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی ضلع قصور و ممبر ایل ڈی اے،گورننگ باڈی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایم پی اے سٹی قصور نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے سید چراغ شاہ ٹاؤن ،چاہ بلندہ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شہریوں نے ان کے مسائل کے حل کیلئے مقامی ایم پی اے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ حاجی نعیم صفدر انصاری ایم پی اے نے کہا کہ انشاء اللہ سب ملکر نہ صرف اس علاقے بلکہ پورے حلقہ میں مسائل کو حل کریں گے اور اسکو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔