لاہور۔20جون (اے پی پی):چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے جگہ بنائی۔
ہاکی پلئیرز کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے۔
کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میدان میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان کیلئے کھیل کے ساتھ ہر میدان میں خوشخبریاں آرہی ہیں۔امید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں بھی فتح حاصل کرے گی اور ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئے گی۔