چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کے وفد کی ملاقات

52

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے اسلام آباد میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہریار آفریدی نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد میں آصف محسود، عبداللہ خان کاکڑ، باز محمد، زین اللہ اور محمد سیف اللہ شامل تھے۔