چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب سے ملاقات،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

53

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب سے ملاقات اور انھیں منصب سنبھالنےپر مبارکباد دی۔یہاں جاری بیان کے مطابق فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا چارج سنبھالنے پر شہریار آفریدی نے مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب کو وزارت ملنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کیلئے فخر کی علامت ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ورکر کو وزارت دےکر ثابت کردیا کہ تحریک انصاف میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،امید ہے کہ فرخ حبیب تحریک انصاف کے ورکرز اور عام آدمی کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔