اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)چئیرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے معاشرے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے بغیر ہم اپنے معاشرے کی بہتری کا سوچ بھی نہیں سکتے، تمام بڑی قوموں نے سیکھنے اور پڑھنے کے عمل سے ترقی کی ہے۔ پڑھا لکھا ماحول نہ صرف ہماری معاشی اور معاشرتی ترقی میں مدد …
چئیرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم خان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)چئیرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے معاشرے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے بغیر ہم اپنے معاشرے کی بہتری کا سوچ بھی نہیں سکتے، تمام بڑی قوموں نے سیکھنے اور پڑھنے کے عمل سے ترقی کی ہے۔ پڑھا لکھا ماحول نہ صرف ہماری معاشی اور معاشرتی ترقی میں مدد گار ہوتا ہے بلکہ یہ مثبت طور پر خدمت کرنے میںمددگار ہوتا ہے در حقیقیت وہ سب کچھ جو ہم اپنی تمام زندگی میں کرتے ہیں اس کا انحصا ر علم اور تعلیم پر ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اسا تذہ کے عالمی دن کے مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پربہترین اساتذہ کوسرٹیفیکٹ اور کیش ا یوارڈ بھی دیئے گئے۔








