28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں عید الفطر کے موقع پر عید...

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں عید الفطر کے موقع پر عید فیسٹیول

- Advertisement -

ملتان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عیدالفطر کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کے لئے ہر سال کی طرح چلڈرن عید فیسٹیول بعنوان عید الفطر کے رنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے سنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش بچوں میں عیدی اور عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ،بچوں کی پسندیدہ کھانے پینے کی اشیاء، گول گپے، برگر، دہی بھلے، سموسے، آئسکریم، شوارما کے سٹالز لگائے گئے اور ان میں گفٹ پیک تقسیم کیے گئے ،جن میں جوس، فروٹ کیک، چپس، نمکو وغیرہ شامل تھے ،علاوہ ازیں بچوں کیلئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا، میجک پروفیسر سرفراز مون نے جادو کے کرتب دیکھا کر بچوں کو محظوظ کیا. بچے چلڈرن فیسٹیول سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔

تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد سمیع، ڈسڑکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان شفاعت ظفر، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز( بی زیڈ یو) ملتان ڈاکٹر مرید حسین ملک، چیئرمین ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین، سماجی رہنما نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان،ماہر تعلیم ڈاکٹر ریاض حسین، پی آر او چائلڈ پروٹیکشن بیورو راو نوید مختار، اور دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کے ساتھ عید منا کر عید کی حقیقی خوشی حاصل ہوئی ہے۔

- Advertisement -

یہ بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں ایسے بچوں کی خوشی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،تاکہ ان بچوں کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں