چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، 5 بچے حفاظتی تحویل میں لئے

138

ملتان ۔ 10 جنوری (اے پی پی):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ حسن اقبال، 11 سالہ زاہد، 12 سالہ مدثر، 10 سالہ ماجد، 12 سالہ اذان شامل ہیں۔ بچوں کو لاری اڈہ، بہاولپور چوک اور کینٹ صدر بازار سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔

بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، بچوں کا تعلق نذر چورنگی کراچی، کوہلو بلوچستان اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔