26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم گمشدہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری...

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم گمشدہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے ،چیئرپرسن سارہ احمد

- Advertisement -

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم گمشدہ بچوں کے والدین اور لواحقین کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی ٹریسنگ سیکشن کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر گمشدہ بچوں کے والدین اور لواحقین کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ان بچوں کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلیفون نمبرز، ایڈریس اور دیگر معلومات کے مطابق ان کے لواحقین تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے۔

چیئرپرسن نے کہا کہ ان بچوں کی تصاویر ان کے بتائے گئے پتہ اور معلومات کے ہمراہ متعلقہ علاقوں میں چسپاں کی گئیں تاہم ان بچوں کے والدین یا لواحقین سے رابطہ نہ ہوسکا اور ان بچوں کے والدین کی تلاش تاحال جاری ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ ان بچوں میں سے کسی بھی بچے کی پہچان ہونے کی صورت میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا ٹیلیفون نمبرز 6-99250275-042 پر رابطہ کریں اور ان بچوں کے والدین اور لواحقین کی تلاش میں مدد کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں