چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 12 سالہ گمشدہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 12 سالہ گھر سے بھاگے ہوئے گمشدہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیاترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر جاری ریسکیو آپریشن کے دوران 12 سالہ بچہ، جس نے اپنا نام ثاقب ولد جاوید بتایا، کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ بچے کے مطابق اس کا تعلق چک نمبر 76/10 آر، خانیوال سے ہے۔

ملتان۔ 27 جون (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 12 سالہ گھر سے بھاگے ہوئے گمشدہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیاترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر جاری ریسکیو آپریشن کے دوران 12 سالہ بچہ، جس نے اپنا نام ثاقب ولد جاوید بتایا، کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ بچے کے مطابق اس کا تعلق چک نمبر 76/10 آر، خانیوال سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بچے کو تھانہ مخدوم رشید پولیس نے گمشدہ حالت میں تحویل میں لینے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا، جہاں سے اسے مزید دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بچے کے والدین اور دیگر لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان نے اپیل کی کہ اگر کسی کو بچے کے اہل خانہ کے بارے میں معلومات ہوں یا لواحقین اس بچے کو شناخت کریں تو وہ فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔ترجمان راؤ نوید مختار کے مطابق ادارہ بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے جلد از جلد اس کے اہل خانہ سے ملانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔