چائنا آئوٹ بائونڈ ٹریول اینڈٹوورازم مارکیٹ ایکسپو ،سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا

96
Ambassador Khalil Hashmi
چین کے ساتھ اقتصادی روابط کو مذید مضبوط بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں،چینی کاروباری ادارے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں،سفیر خلیل ہاشمی کا پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

بیجنگ۔15نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے نیشنل ایگریکلچر سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش چائنا آئوٹ بائونڈ ٹریول اینڈ ٹوورازم مارکیٹ (سی او ٹی ٹی ایم)میں پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا، یہ ان سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کا مقصد 2023 کو دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تبادلے کے سال کے طور پر منانا ہے۔ اس موقع پر سفیر خلیل ہاشمی نےپاکستان کی سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے نمائش کنندگان اور سیاحتی کمپنیوں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بھرپور ثقافتی ورثہ، متنوع مناظر اور منفرد کھانوں سے مہمان نوازی کرنے والا ملک ہے۔انہوں نے چینی سیاحوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری افراد کو پاکستان کا دورہ کرنے پر زور دیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش چین اور پاکستان کی سیاحتی کمپنیوں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔