چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 129 ممالک کے 3,500 نمائش کنندگان کی شرکت متوقع

128
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 129 ممالک کے 3,500 نمائش کنندگان کی شرکت متوقع

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 7ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر کے دوران شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، ازبکستان کے وزیر اعظم اریپوف، سلوواکیہ کے وزیر اعظم فیزو، قازقستان کے وزیر اعظم بیخہونوف ، منگولیا کے وزیر اعظم اوون ایرڈن، سربیا کے وزیر اعظم ووکیوچ اور دیگر غیر ملکی رہنما سی آئی آئی ای کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

نمائش میں 297 فارچیون گلوبل 500 اور صنعت کی معروف کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے ۔ نمائش میں 400 سے زیادہ نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کو متعارف کر وایا جائے گا ۔

رواں سال سی آئی آئی ای میں 77 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں کنٹری ایگزیبشن میں شرکت کریں گی اور بزنس ایگزیبشن میں 129 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,500 نمائش کنندگان شرکت کریں گے جو گزشتہ نمائش سے زیادہ ہیں ۔