بیجنگ ۔28اگست (اے پی پی):چین کی عالمی نمائش چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025(سی آئی ایف ٹی آئی ایس ) 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گی۔
چائنا گلوبل نیوز نیٹ ورک (سی ٹی جی این )کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بتایا کہ اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور نمائش میں آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔
بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً دو ہزار کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون اور 500 معروف صنعتی، کاروباری ادارے شامل ہیں ، جو خدمات کی تجارت میں سرفہرست 30 ممالک اور خطوں میں سے 27 کا احاطہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ 100 سے زائد کمپنیاں 190 سے زائد نئی مصنوعات لانچ اور اپنے شعبوں میں نئی کامیابیوں کا اعلان کریں گی ۔ چینی ریاستی کونسل کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں، چین کی خدمات کی مجموعی درآمد اور برآمد 3.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے ، جو اسی مدت میں سال بہ سال 8 فیصد کا اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے ۔