بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن ، چائنا میڈیا گروپ اوردیگر زراکتداروں کے اشتراک سے 2025 چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم گوانگسی کے شہر ناننگ میں منعقد ہوا ۔
چینی میڈیا کے مطابق’’ اسٹرکچرل تبدیلی، ذہین مواصلات: آن لائن میڈیا کے مواقع اور چیلنجز‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فورم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئی صورتحال کے تحت آن لائن میڈیا کو درپیش مواقع اور چیلنجز کا گہرائی سے تجزیہ کیا اور اسٹرکچرل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دینے، میڈیا انضمام کی اعلی معیار کی ترقی کے فروغ ، آن لائن میڈیا کی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مزید فروغ اور مین اسٹریم ویلیوز، رائے عامہ اور ثقافت کو وسعت دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 2001میں اپنے آغاز کے بعد سے چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم کو مسلسل بہتر اور اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اسے چین کے آن لائن میڈیا کے ترقی کے رجحان کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک اہم دریچہ کے طور پر منفرد پہچان حاصل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577587