19.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں"چائنا ان اسپرنگ ٹائم " گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد

"چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد

- Advertisement -

بیجنگ ۔22مارچ (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق شن ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کا دروازہ عالمی شراکت داروں کے لئے مزید وسیع ہو گا۔سی جی ٹی این کے عالمی سروے کے مطابق 90 فیصد سے زائد جواب دہندگان نے چین کی مضبوط اقتصادی اور تکنیکی طاقت کی تعریف کی، اور وہ چین کی "بڑی مارکیٹ” سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں جو دنیا کے لیے "بڑے مواقع” پیدا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

شن ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع تر کوریج کے حامل جامع بین الاقوامی میڈیا گروپ کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ مربوط مواصلات اور تکنیکی اختراع میں اپنے عالمی سطح کے فوائد کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چین کی جدید کاری، نئے دور میں چین کی تکنیکی اختراع اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے مواقع کا اشتراک کیا جا سکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں