چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجاوید صادق کا بیان

200
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجاوید صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کو میری کمپنی اور میرے بارے میں گمراہ کن اور غلط حقائق فراہم کئے ۔ منگل کو جاری کئے گئے ایک بیان میں جاوید صادق نے کہا کہ میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے یہ بیان جاری کررہا ہوں کہ عمران خان نے میرے اور میری کمپنی سے متعلق غلط اور غیر حقیقی باتیں کہی ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو میرے اور میری کمپنی کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار منصوبوں سے متعلق بات کی ہے اسلام آباد ایئرپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ تو میری کمپنی کو سول ایوی ایشن کی طرف سے شفاف بڈنگ کے ذریعے اس وقت کی پیپلزپارٹی کی حکومت نے دیا۔ ہماری کمپنی کی طرف سے سب سے کم تخمینہ دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے کیلئے بولی عالمی سطح پر دی گئی یہ منصوبہ اس سال اپنی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میری کمپنی کے دوسرے منصوبے لاہور میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سے متعلق بات کی ہے یہ ٹھیکہ مجھے بین الاقوامی سطح کی بولی کے بعد دیا گیا اس منصوبے پر مجھے اس وقت کام دیا گیا جب چوہدری پرویز الہی پنجاب کے وزیراعلی تھے۔ تیسرا ٹھیکہ ملتان سکھر موٹر وے کا ہے جو کہ پاک چین راہداری منصوبے سے منسلک ہے اس منصوبے کے لئے چینی حکومت سرمایہ کاری کررہی ہے یہ منصوبہ چینی حکومت کی طرف سے میری کمپنی کو نامزد کرنے پر دیا گیا۔ اس منصوبے پر دو اور کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں۔