بیجنگ۔27نومبر (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے اشتراک سے بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 چین کے شہر چھونگ چھنگ میں منعقد ہوا۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق فورم میں پا کستان سمیت 30 ممالک اور خطوں سے متعلقہ شعبوں کے 160 نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔
فورم میں کو بتایا گیا کہ شاہراہ ریشم نہ صرف تعاون اور خوشحالی بلکہ تہذیب اور دوستی کا راستہ بھی ہے۔میڈیا تعاون کو بڑھانے، شاہراہ ریشم کی کہانی بیان کرنے اور بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیےایک پلیٹ فارم قائم کرنا ضروری ہے۔اب تک بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی کے اراکین میں 64 ممالک اور خطوں کے 148 مین اسٹریم میڈیا اور دیگر ادارے شامل ہو چکے ہیں ۔