چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

164
Myanmar earthquake
Myanmar earthquake

بیجنگ ۔13جولائی (اے پی پی):بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای سپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ آئی او سی ای اسپورٹس کمیشن کے صدر ڈیوڈ لاپٹین نے تقریب کے موقع پر اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ آئی او سی ای سپورٹس اولمپکس کے انعقاد کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس اہم موضوع پر مستقبل قریب میں آئی او سی کے 142 ویں کل رکنی اجلاس میں رائے شماری کی جائے گی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اولمپک اسپرٹ کی رہنمائی میں ای سپورٹس کی صحت مند ترقی کو فعال طور پر فروغ دے گا اور اولمپک اقدار کو ایک نئی شکل میں بہتر طریقے سے پیش کرے گا۔ تقریب میں سی ایم جی کے نیشنل ای سپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ای سپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن اور ہیرو اسپورٹس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔

نیشنل ای سپورٹس ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ٹینسینٹ نے "ای سپورٹس سیریز کے معیارات کو مشترکہ طور پر مرتب کرنے کے لئے تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ فریقین مشترکہ طور پر "ایشین گیمز ای سپورٹس پروڈکشن معیارات” کو صنعتی ، قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر امور انجام دیں گے۔