26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان آئی...

چائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، معین الحق

- Advertisement -

بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے چائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری سمیت 3نئی راہداریوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہنر اور انسانی وسائل کا ذخیرہ موجود ہے اورپاکستان کے لیے آئی ٹی پر مبنی سائنس اور ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر کی ترقی کے حوالے سے چین کے لیے مدد کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گا اور اس لیے دونوں ممالک آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں سافٹ ویئر تیار کرنے کے سلسلے میں پاکستان میں تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے حال ہی میں 3 نئے کوریڈور شروع کرنے پر اتفاق کیا ہےجن میں سے ایک چین پاکستان گرین کوریڈور ہے جس میں زراعت ،غذائی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات پر توجہ دی جائے گی، دوسرا چائنا پاکستان ہیلتھ کوریڈور ہے جس سے پاکستان کو طبی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور تیسرا چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور ہے جو پاکستان کی آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دے گا۔

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈیجیٹل پاکستان کے بانی عمار جعفری نے کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے لائف لائن بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کے حوالے سے آئندہ سال 23 مارچ کو بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں مقامی اور غیر ملکی ادارے شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں ہم حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کو اپنے میگا پراجیکٹس میں شامل کرنے کے لیے سٹریٹجک فیصلے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر سکیورٹی، پائیدار ترقیاتی اہداف اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اے آئی ایک انتہائی ضروری زون ہے جس میں پاکستان کو چین کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333572

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں