چائنہ اوپن ٹینس، جوہاناکونتا فائنل میں پہنچنے کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل

121

چائنہ اوپن ٹینس، جوہاناکونتا فائنل میں پہنچنے کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل
کونتا 32 برس بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والی پہلی برطانوی پلیئر بن گئیں
بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) سٹار برطانوی پلیئر جوہانا کونتا چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی کونتا عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں، وہ 32 برس بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والی پہلی برطانوی پلیئر ہیں، برطانیہ کی طرف سے آخری بار 1984ءمیں جوڈورائی نے ٹاپ ٹین میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔