اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری خطہ کا اہم ترین منصوبہ ہے، اس منصوبے کے نتےجے مےں پاکستان مےں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پےدا ہونے مےں مدد ملے گی ، ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے ۔یہ منصوبہ بالخصوص بلو چستان اور خےبر پختونخوا اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں …
چائنہ پاکستان اقتصادی راہداریسے پاکستان مےں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پےدا ہونے مےں مدد ملے گی،تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے پاکستان اپنے محل وقوع ،کم پےداواری لاگت اور چےنی ٹےکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پےد ا کر سکتا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری خطہ کا اہم ترین منصوبہ ہے، اس منصوبے کے نتےجے مےں پاکستان مےں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پےدا ہونے مےں مدد ملے گی ، ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے ۔یہ منصوبہ بالخصوص بلو چستان اور خےبر پختونخوا اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان اور پورے ملک میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ پاکستان اپنے محل وقوع ،کم پےداواری لاگت اور چےنی ٹےکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پےد ا کر سکتا ہے۔ہفتہ کو ذرائع نے اے پی پی کو بتاےا کہ پاکستان کے اندرسیاسی اور معاشی حکمت عملی کا استحکام ناگزیر ہے اس لئے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں قومی ترجیحات پر ایک ہی صفحے پر ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات مےں تےزی سے بہتری آئے گی








