چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی مواقع کے نئے افق کھلے ہیں‘ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی

156
APP46-18 ISLAMABAD: April 18 - Federal Minister for Industries & Production, Ghulam Murtaza Khan Jatoi in a meeting with Chinese delegation led by Agha Shahid, Chairman PASDEC. APP

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی مواقع کے نئے افق کھلے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پی اے ایس ڈی ای سی کے چیئرمین آغا شاہد کی سربراہی میں چینی سرمایہ کار لی جیان ژن کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی سٹون انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ ملک میں ماربل کی طلب میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹون انڈسٹری، انجینئرنگ، مائننگ، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ چینی سرمایہ کار لی جیان ژن نے کہا کہ ان کا گروپ پاکستان میں ماربل کی پالشنگ، فلورنگ، روف سیلنگ، وال گلڈنگ میں جدید سٹائل متعارف کرائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بن قاسم اور نیشنل انڈسٹری پارک اس پراجیکٹ کیلئے موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی گروپ پی اے ایس ڈی ای سی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرتا ہے تو ان کی وزارت اس سلسلے میں مدد لے گی۔