- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنزفیصل آباد عمارہ یاسر کے دفتر میں چائنیز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں چائینز کے فوکل پرسن ،ایس پی مدینہ ڈویژن، ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل، ڈی ایس پی ڈولفن فورس اور ایس ایچ او فیڈمک تھانہ نے شرکت کی۔
میٹنگ کے شرکا کوچائنیز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات بارے بریف کیا گیا۔ متعلقہ پولیس افسران کو سکیورٹی پروٹوکولز اور پلان پر عملدرآمد بارے ہدایات دی گئیں۔ امن وامان کے قیام اور کام کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591451
- Advertisement -