چائنیز وفد کالنڈی کوتل میں تاریخی بدھ مت سٹوپہ کا دورہ

151
چائنیز وفد کالنڈی کوتل میں تاریخی بدھ مت سٹوپہ کا دورہ

لنڈی کوتل ۔ 23 اپریل (اے پی پی):چائنیز سیاحوں کے وفدنےخیبر پولیس کی فل پروف سیکورٹی میں لنڈی کوتل زیڑے چیک پوسٹ کے قریب تاریخی بدھ مت سٹوپہ کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد مہمندنے بتایا کہ چائنیزوفد نے دورہ لنڈی کوتل کے دوران خیبر سلطان خیل میں واقع سٹوپہ میں نہ صرف اپنی مذہبی عبادت کی بلکہ چائینز سیاحوں نے ضلع خیبر کوتاریخی ورثہ اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

چائینز سیاحوں نے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر خیبر پولیس کے حکام و جوانوں کاخصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔