اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر10.20 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 میں چائے کی درآمدپر45.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 10.20 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں چائے کی درآمدپر41.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا تاہم اس مدت میں مقداری لحاظ سے چائے کی درآمدات میںکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جولائی میں 18133 میٹرک ٹن چائے کی درآمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے 18625 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 2.64 فیصدکم ہے۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں چائے کی درآمدات میں 0.08 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جون میں چائے کی درآمدات کاحجم 45.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجولائی میں بڑھ کر45.32 ملین ڈالرہوگیا۔