کولمبو۔12فروری (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز چارتھ اسالنکا نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی چوتھی سنچری جڑ دی۔
بدھ کو آرپریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز چارتھ اسالنکا نے پہلی اننگز میں آسٹریلوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔
چارتھ اسالنکا نے 126گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 خوبصورت چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے انفرادی 127رنز بنائے۔ یہ چارتھ اسالنکا کے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ چارتھ اسالنکا کو 127کے انفرادی سکور پر شان ایبٹ نے جیک فریزرمیک گرک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559707