چارسدہ، بٹگرام میں نوجوان کے قتل کیس کا ڈراپ سین، 2 ملزمان گرفتار

96
چارسدہ، بٹگرام میں نوجوان کے قتل کیس کا ڈراپ سین، 2 ملزمان گرفتار
چارسدہ، بٹگرام میں نوجوان کے قتل کیس کا ڈراپ سین، 2 ملزمان گرفتار

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ایس ایچ او بٹگرام مظفر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17سالہ نوجوان ابوبکر قتل کیس کو ٹریس کرکے اصل ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 7 دسمبر2023 کو 17 سالہ نوجوان کی لاش کھیتوں سے ملی جن کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا تھا، مقتول کے والد انورشاہ کے مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے اندھے قتل کیس کی سراغ لگانے کے لیے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بٹگرام مظفر خان ، سی آئی او بٹگرام کبیر خان، اے ایس آئی راحیل خان، اے ایس آئی سبزعلی خان آر دیگر پولیس آفیسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے ،

مشتمل ٹیم نے انتہائی مہارت اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کرکے انتہائی قلیل مدت میں اصل ملزمان رحمان اللہ ولد قادر خان اور آصف ولد فردوس ساکنان کھنڈرے میرزئی کو گرفتارکرکے آلہ قتل پستول سمیت برآمد کرلیا ہے۔مقتول نوجوان کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔