چارسدہ، دریاؤں میں 85 ہزار بچہ مچھلی چھوڑ دی گئی

153
بچہ مچھلی

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی جانب سے چارسدہ کے مختلف دریاؤں میں بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑ دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز شاہد محمود کے مطابق چارسدہ کے دریائے کابل،سردریاب، جندی، خیالی اور پلے ڈیم میں 85 ہزار400 راہو، گراس، سلور،

موری اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑا گیا جوکہ ایک سال میں بچے دینے کے قابل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال قدرتی پانیوں میں بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑتے ہیں جس کا مقصد آبی ذخیروں میں موجود مچھلیوں کے انواع کی حفاظت اور عوام کو قانونی شکار کے لیے مچھلی میسر کرنا ہے۔