پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے جمعہ کو ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور سخت ناکہ بندیوں کا انعقاد کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ اور …
چارسدہ، پولیس ٹیموں نے اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ کی

مزید خبریں
پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے جمعہ کو ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور سخت ناکہ بندیوں کا انعقاد کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ اور خصوصی ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں سٹی، سرڈھیری، تنگی اور شبقدر سرکلز میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ کی۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی مکمل چیکنگ کی جبکہ ای پولیس پوسٹ سسٹم کے ذریعے بھی افراد اور گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی جبکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کی گئیں۔ اس دوران پولیس افسران نے جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہنے، حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور ہر مشکوک شخص اور گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ چارسدہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ، ناکہ بندیوں اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔








