پشاور۔20جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ثانیہ صافی نے تحصیل شبقدرحاجی زئی کے مقام پر دریائے کابل کے کنارے محکمہ ایری گیشن کی اراضی پر قائم غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائم تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمارکرتے ہوئے تعمیراتی کام بند کر دیاہے ۔ اس موقع پر محکمہ ایری گیشن ،معدنیات اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ پشاور کے احکامات کے مطابق عوام کے وسیع ترمفاد اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دریا کنار ے کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ا س لئے مستقبل میں بھی ایسی جگہوں پر ہرقسم کی تعمیر سے گریز کیا جائے جہاں پر عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291526