37.7 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ ،ضلعی انتظامیہ شبقدر کی غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

چارسدہ ،ضلعی انتظامیہ شبقدر کی غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

- Advertisement -

پشاور۔11فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ شبقدر نے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مچنی روڈ سے ہتھ ریڑیوں اورتھڑوں کومسمارکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر آفتاب احمد اور ٹی ایم اے نے عوامی شکایات پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مچنی سڑک سے ہتھ ریڑیوں اورتھڑوں کومسمارکرکے سڑک کوٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ٹی ایم اے کے اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

- Advertisement -

انہوں نے دکانداروں اورچابڑی فروشوں کوہدایت کی وہ دوبارہ سڑک کے کناروں پرغیرقانونی تجاوزات قائم نہ کرے بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں