25.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ ، تھانہ شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی، 15/16 سالہ شہزادہ کے...

چارسدہ ، تھانہ شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی، 15/16 سالہ شہزادہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل قریبی دوست نکلا، آلہ قتل برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):چارسدہ تھانہ شبقدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15/16 سالہ شہزادہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ تھانہ شبقدر پولیس کو 24 مئی 2025 کو سید الرحمن نے شبقدر ہسپتال میں اپنے 15/16 سالہ بیٹے شہزادہ کے قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کرائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ چارسدہ پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، جس کی قیادت ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کر رہے تھے۔

- Advertisement -

ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل داؤد، سی آئی او شبقدر اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے، جنہوں نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کیں۔ تحقیقات کے دوران مقتول کے قریبی دوست عثمان ولد ظہور ساکن طلحہ کورونہ کو شامل تفتیش کیا گیا،

جس نے دوران انٹروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول شہزادہ پر فدا تھا ،مقتول نے دوستی سے انکار پر اُس نے شہزادہ پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں