چارسدہ ، نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
چارسدہ ، نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):ضلع چارسدہ کے تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او نوشیروان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وہاب کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کر لیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








