چارسدہ ، 37 منشیات فروش گرفتار، 34 کلوآئس برآمد

165
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):چارسدہ میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 37 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔چارسدہ پولیس کے مطابق آپریشن میں ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ احسان شاہ خان، سرکل ایس ڈی پی آوز، ایس ایچ آوز، لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران37 منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے 34 کلو 904 گرام آئس، ایک ایل ایم جی، 10 کلاشنکوف، 3شارٹ گن، 6رائفل، 10 پستول اور 709 عدد کارتوس برآمد ہوئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت39 مقدمات درج کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔