چارسدہ سٹی پولیس کی کارروائی، جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل، ایک ملزم گرفتار

117
suspects arrested
suspects arrested

پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):چارسدہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے مشینری قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی مسعود خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارسدہ ریلوے سٹیشن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

اس موقع پر ایک ملزم سلیمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں جعلی ادویات،مینوفیکچرنگ مشینری،پیکجنگ میٹریل اور پیکنگ مشین برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ملٹی نیشنل کی نامور برانڈز کی جعلی ادویات میں ملوث ہیں جن سے ملٹی نیشنل اور دیگر جعلی برانڈز کی جعلی ادویات برآمد کی گئی، جعلی ادویات اور مشینریوں کو ڈرگ ریگولیٹری کے حوالہ کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔