چارسدہ میں موبائل چھیننے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

95
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے موبائل چھیننے والے گروہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا ۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ عمرزئی بسم اللہ جان نےپولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقبال شاہ سکنہ خزانہ پشاوراور الماس سکنہ شیرو جنگی کو گرفتار کرکے چھینے گئے 15عدد قیمتی موبائل فون اور810گرام آئس برآمد کرلی،گرفتار ملزمان نے تھانہ بٹگرام ،تھانہ ترناب، تھانہ عمرزئی، تھانہ تنگی چارسدہ کی حدود اور ضلع پشاور میں بھی موبائل سنیچنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔