پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):چارسدہ کے تھانہ نستہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اور تین مشتبہ افراد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی پی او سلیمان ظفر کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز تسلسل سے جاری ہیں۔
ڈی ایس پی سرڈھیری عاشق حسین کی قیادت میں تھانہ نستہ پولیس نے ایس ایچ او سلیم خان کی نگرانی میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک اشتہاری مجرم اور تین مشتبہ افراد سمیت مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 عدد پستول، ایک ریپیٹر اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے ۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے 21 گاڑیوں اور 20 افراد کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603942