24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ پولیس کا یومِ شہداء پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد،...

چارسدہ پولیس کا یومِ شہداء پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش

- Advertisement -

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):چارسدہ پولیس کی جانب سے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اتوار کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص، ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت خان، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، صوبائی وزیر فضل شکور خان، ایم پی اے ارشد خان، ایم پی اے عارف احمد زئی سمیت پولیس و آرمی افسران، میڈیا، شہداء کے اہلِ خانہ اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پیش کیا۔ ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اہلِ خانہ کا ہر ممکن سہارا بنیں۔

- Advertisement -

ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان نے کہا کہ شہداء ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں، پولیس کے شہداء نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ایم پی اے فضل شکور خان نے بھی شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے اس دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد وقاص نے شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر شہداء کے اہلِ خانہ کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پولیس فورس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں