چارسدہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ رقم، دو موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

164
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد کے جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری گل مالک خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عادل ولد لاجبر سکنہ نزو کلے سمیت موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان ذاکر اللہ ولد اکرام اللہ سکنہ وردگہ اور ابراہیم ولد فضل الرحمان سکنہ لوئر دیر حال توت کلے کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ڈی ایس پی تنگی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے 380گرام آئس، ایک کلاشنکوف اور ایک پستول بمعہ 25 عدد کارتوس برآمد کرلیا ۔

ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شبقدر فضل دیان خان نے کامیاب کارروائی کرتے آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 984گرام آئس اور دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ۔ ایس ایچ او سروکلے بہر مند شاہ خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے 197گرام آئس برآمد کرلی۔

ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خانمائی جاوید خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کاشف ولد وارث خان سکنہ پلے تنگی کو 810گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ملزم سے مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔کارروائی کے دوران سولر شیشے چوری کرنے میں ملوث ملزم شیر علی کو گرفتارکرکے سولر شیشہ اور نقد رقم 7000 روپے برآمد کر لی گئی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔