پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):چارسدہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 2منشیات سمگلرزکوگرفتار کرلیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تنگی زرداد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی فضل داؤد خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس کے کاروبار میں ملوث 2 منشیات سمگلر عماد اور ایاز کوساکنان سعید اباد کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2396 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ تنگی میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے ۔