چارسدہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

124
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 06 مارچ (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے سمگلر کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تیمور سلیم خان نے انچارج چوکی سردریاب فرہاد خان کے ہمراہ سردریاب ناکہ بندی پر کارروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ کے خفیہ خانوں سے 15کلو600گرام چرس اور 12کلو افیون برآمد کرکےملزم محمد اسحاق کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔