- Advertisement -
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے کیڈٹ صادق شاہ خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہنشاہ ولد گلاب شاہ سکنہ نورانی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اور موٹر سائیکل سے مجموعی طور 5 کلو آئس، 10 کلو چرس، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد ہوئے۔مزید کارروائی کے دوران ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کرکے 50 ہزار روپے مالیت کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -