چارسدہ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار

104
ملتان، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

پشاور۔ 31 دسمبر (اے پی پی):چارسدہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی تنگی زردادخان کی خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ مندنی واجد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم جان ساکن اجارہ کلے کو آئس سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 716 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری یے۔

ڈی ایس پی تنگی زرداد خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس کےساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔