چار خلیجی ممالک سمیت 6 ملکوں کا فرانسیسی صدر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں اعلان

پیرس ۔06 جولائی(اے پی پی) فرانسیسی صدر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں چار خلیجی ممالک سمیت 6 امیر ملکوں نے آب و ہواکی تبدیلوں پر قابو پانے کی کوشششوں کے سلسلہ میں فنڈ ز کی فراہمی کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنیاں کاربن کا اخراج روکنے یا اس میں کمی لانے کےلئے فنڈز مختص کریں گی۔ عالمی میڈیا نے جمعہ کو فرانسیسی صدر …

پیرس ۔06 جولائی(اے پی پی) فرانسیسی صدر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں چار خلیجی ممالک سمیت 6 امیر ملکوں نے آب و ہواکی تبدیلوں پر قابو پانے کی کوشششوں کے سلسلہ میں فنڈ ز کی فراہمی کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنیاں کاربن کا اخراج روکنے یا اس میں کمی لانے کےلئے فنڈز مختص کریں گی۔ عالمی میڈیا نے جمعہ کو فرانسیسی صدر ایموئیل میکرون کے دفتر کے حوالہ سے بتایاکہ کویت، ناروے، نیوزی لینڈ ، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے سلسلہ میں اپنی اپنی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حدت پر قابو پایا جا سکے۔ فنڈ دینے والے ان 6 ممالک نے اپنے چارٹر میں کہا ہے کہ معیشت کو کم کاربن والی معیشت میں بدلنے سے نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے توا نائی کے وسائل کو آلودگی سے پاک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس فنڈ کے بارے میں کئی ممالک نے دسمبر میں پیرس میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس پر اتفاق کیا تھا۔ یہ اجلاس صدر ٹرمپ کی طرف سے پیرس معاہدہ سے نکلنے کے بعد فرانسیسی صدر کی طرف سے بلایاگیا تھا۔

مزید خبریں