ڈوپلیسی انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

110

کیپ ٹاﺅن ۔ 07 فروری (اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا موقع گنوا دیا، سٹار بلے باز انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں، ڈوپلیسی نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیریئر بہترین 185 رنز کی اننگز کھیلی، ڈوپلیسی 4 رنز کے فرق سے ملکی ریکارڈ سے بھی محروم رہے، پروٹیز کی جانب سے انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا اعزاز گیری کرسٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 1996ءمیں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 188 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔