شارجہ۔9جنوری (اے پی پی):شارجہ رئیل سٹیٹ نمائش "ایکرز 2025” 22 جنوری سے 25 جنوری تک شارجہ میں منعقد ہو گی۔امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور شارجہ رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے اشتراک سے شارجہ رئیل سٹیٹ نمائش "ایکرز 2025” 22 جنوری سے 25 جنوری تک شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔یہ نمائش شارجہ کی تاریخ کی سب سے بڑی نمائش ہوگی، جس میں متحدہ عرب امارات اور خطے کی 110 سے زائد بڑی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور سرمایہ کاری کمپنیاں شرکت کریں گی، اور کچھ کمپنیاں پہلی بار اپنی موجودگی درج کرائیں گی۔یہ نمائش 10,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہوگی اور اس میں کئی نئے رئیل سٹیٹ منصوبے متعارف کرائے جائیں گے
جن میں رہائشی، صنعتی زمین اور ہوٹل و مہمان نوازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔ نمائش کنندگان سرمایہ کاروں کے لیے مختلف اختیارات فراہم کرنے کے لیے خصوصی آفرز پیش کریں گے۔ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے مطابق نمائش کے دوران رئیل سٹیٹ لین دین کی فیس میں کمی کی جائے گی، جو سرمایہ کاروں کی شرکت کی مزید حوصلہ افزائی کرے گی۔ اس کے علاوہ، کئی کمپنیاں نمائش کے ذریعے جدید منصوبے پیش کریں گی، جیسے کہ یو اے ای کی "الف رئیل اسٹیٹ گروپ” کا منصوبہ "حیان”، "الممشا” اور تازہ ترین منصوبہ "الفا”، جس میں 30,000 مربع میٹر کا ایک کمیونٹی پارک بھی شامل ہے۔