چار روزہ میچ، پاکستان اے ٹیم نے 346 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی

45

دبئی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اے ٹیم کی نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، پاکستان اے نے 346 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، شان مسعود 168 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، نیوزی لینڈ اے ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 168 رنز پر اس کی 6 وکٹیں گر گئی ہیں جبکہ اسے پاکستان اے ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 178 رنز درکار ہیں، ریچن روندرا 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاج ولی نے 2 وکٹیں لیں۔ بدھ کو دبئی میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے 346 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا، شان مسعود 168 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سعود شکیل 12، کاشف بھٹی 35 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کوگلجین نے 4 جیمی سن نے 3 اور ٹکنر نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے تھے، روندرا 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج وورکر 30، ول ینگ 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ٹوڈ ایسٹل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، تاج ولی نے 2 میر حمزہ، وقاص احمد، کاشف بھٹی اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔