23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںچار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت...

چار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرےگی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) چار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرےگی۔ یہ ایونٹ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں عمیر عباس سنڈھڑہ، یاسین جان، دانیال شاہ اور علی سوریا شامل ہیں، کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شرکت کےلئے 22 جولائی کو امریکہ روانہ ہوںگے اور شرکت کے بعد 6 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں